19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںلاہور، سوئی ناردرن کی گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں ،28کنکشن منقطع،جرمانے عائد

لاہور، سوئی ناردرن کی گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں ،28کنکشن منقطع،جرمانے عائد

- Advertisement -

لاہور۔23جون (اے پی پی):سوئی ناردرن ٹیموں کی گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق لاہور سمیت مختلف شہروں میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر مزید 28 کنکشن منقطع کر کے 7لاکھ سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ۔

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس کی ریجنل ٹیم نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6 کنکشن ،ملتان میں 14 کنکشن،شیخو پورہ میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران 6لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے جبکہ بہاولپور میں کمپریسرکے استعمال پر 8 گیس کنکشن منقطع اور فیصل آباد میں گیس چوروں کو15ہزار کے جرمانے کئے گئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478269

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں