لاہور، صوبہ بھرمیں 1332ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق،1426زخمی

104
Rescue 1122
مانسہرہ،بٹل آر ایچ سی میں ریسکیو ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز

لاہور۔8مئی (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1332ٹریفک حادثات پر رسپانڈ کیا جن میں12افراد جاں بحق اور 609 شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ817معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کر دی گئی۔ترجمان کے مطابق ان حادثات میں زیادہ تر تعدادموٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔

ایمرجنسی اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 825ڈرائیوز،53کم عمرڈرائیور، 439مسافراور174راہگیر متاثر ہوئے،289ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم کو موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت312متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان100حادثات میں 109متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور فیصل آباد 91حادثات میں 93متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1438متاثرین میں 1203مرد اور235خواتین شامل ہیں جبکہ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 182موٹرسائیکلز،86آٹورکشے،132کاریں،32وین08مسافر بسیں،28ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔