لاہور، ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، متعدد دوکانداروں کو جرمانے،مقدمات

92
Price Control
Price Control

لاہور۔8جولائی (اے پی پی):لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی پر متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد اور مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق میگا سٹورز میں ڈی سی کائونٹرز پر دالیں، آٹا، سبزی و فروٹ کی قیمتوں و دستیابی کا جائزہ جبکہ گلی،محلوں میں موجود سٹورز پر اشیا ضروریہ کی ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ آویزاں کروایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فروٹ و سبزی منڈیوں میں بولی کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ 2472 مقامات کی چیکنگ کی گئی ،77 خلاف ورزیوں پر 03 لاکھ روپے کے جرمانے عائد ،09 مقدمات کا اندراج جبکہ 08 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ سیکرٹری مارکیٹ اور آڑھتیوں کو سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر رکھی ہیں،مہنگے داموں اشیا ضروریہ کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی میں ملوث افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جا رہی،وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کاوشیں جاری ہیں۔