لاہور۔13فروری (اے پی پی):لاہورکے علاقے رائیونڈ روڈ پر ٹرک اور کار کی ٹکر کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 52سالہ الطاف کے نام سے ہوئی ہے۔
ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔