18.8 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اوقاف کالونی میں واقع اچار یونٹ پر...

لاہور، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اوقاف کالونی میں واقع اچار یونٹ پر چھاپہ،1500کلو غیر معیاری اچار تلف

- Advertisement -

لاہور۔23فروری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے اوقاف کالونی میں واقع اچار یونٹ کی چیکنگ کی اور 1500کلو غیر معیاری ناقص ایکسپائر اچار تلف کر کے یونٹ بند کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق یونٹ سے فنگس زدہ اچار برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سٹور کیے گئے تیار اچار کو فنگس لگی پائی گئی،پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں اور ٹوٹے فرش پر مضر صحت اچار بنایا جارہا تھا،پھلوں اور سبزیوں کو بدبودار ماحول میں نان فوڈ گریڈ ممنوعہ ڈرموں میں رکھا پایا گیا جبکہ پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں کی بھرمار اور سگریٹ موجود پائے گئے، انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل عدم دستیاب پائے گئے۔ ناقص انتظامات پر اچار یونٹ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، خوراک کی تیاری میں ممنوعہ، زائد المیعاد اشیا کا استعمال معدہ ،جگر کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔

- Advertisement -

پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شہری اپنے ارد گرد خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223پر دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565093

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں