لاہور۔8جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین، ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کےلئے مزید 18 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل محمد عقیل کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کےلئے 10 لاکھ، ڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل طارق علی کو سرجری کے لیے 2 لاکھ روپے جاری کئے ۔
سی ٹی ڈی کانسٹیبل امجد عباس کو کینسر کے علاج کےلئے ایک لاکھ 25 ہزار روپے جاری کئے۔لاہور کے جونیئر کلرک محمد شفیق کو بیوی، بیٹے کے علاج معالجے کےلئے ایک لاکھ روپے دیئے گئے، ٹرینی سب انسپکٹر صنم فاروق کو آپریشن، ریٹائرڈ سب انسپکٹر فیض احمد کو کینسر کے علاج کےلئےایک لاکھ روپے فی کس جاری کر دئیے گئے۔
سینئر ٹریفک وارڈن محمد خان کو بیوی، بیٹے کے علاج معالجے کےلئےایک لاکھ، لیڈی ہیڈ کانسٹیبل فائزہ علی کو سرجری کےلئے 70 ہزار روپے جاری کیے گئے۔ترجمان کےمطابق آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا کی منظوری دی۔