29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںلاہور، ہارس اینڈ کیٹل شو بارے اجلاس، ڈی جی لوکل گورنمنٹ کی...

لاہور، ہارس اینڈ کیٹل شو بارے اجلاس، ڈی جی لوکل گورنمنٹ کی محکموں کو تفصیلی بریفنگ

- Advertisement -

لاہور۔23فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت ہارس اینڈ کیٹل شو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سکیورٹی اداروں، اسسٹنٹ کمشنرز، پی ایچ اے، لوکل گورنمنٹ، ایم سی ایل، انفارمیشن ، سپورٹس، زراعت، انڈسٹری ، لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی-

ڈی جی لوکل گورنمنٹ نے محکموں کو ہارس اینڈ کیٹل شو کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے لیے متعلقہ محکموں کو فنڈز کا اجرا کردیا گیا ہے، شو میں شعبہ لائیو سٹاک پی ایچ اے اور تعلقات عامہ کے شبعہ کا اہم کردار ہے،لائیو سٹاک، انڈسٹری، سوشل ویلفیئر، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ، زراعت، اور دیگر الائیڈ محکمے مل کر کام کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کی ثقافت کی عکاسی لاہور کا اعزاز ہے،اس موقع پر تمام الائیڈ محکوں کی سب کمیٹی کا الگ الگ اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے ، جس میں افسران کی ڈیوٹیوںبارے تفصیلی بریفننگ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ3 روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو کا آغاز10 مارچ کو ہو گا جو 12 مارچ تک جاری رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296637

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں