23.8 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہوربورڈانٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات، 2جعلی امیدوار گرفتار ، مقدمات درج

لاہوربورڈانٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات، 2جعلی امیدوار گرفتار ، مقدمات درج

- Advertisement -

لاہور۔5مئی (اے پی پی):لاہوربورڈ کے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات میں اصل کی جگہ امتحان دیتے ہوئے 2 جعلی امیدواروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 ایجوکیشن اور فزکس کے پرچہ کے دوران لاہور بورڈ کے اسپیشل سکواڈ نے نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ میں چھاپہ مار کر جعلی امیدوار محمد عمار کو پکڑ لیا جو اصلی امیدوار عبداللہ رولنمبر 586162 کی جگہ امتحان دے رہا تھا – جس کو اسپیشل سکواڈ نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا-

دوسرے واقعے میں گورنمنٹ ہائی سکول جنڈیالہ شیر خان میں جعلی امیدوار ثاقب اپنے کزن ارسلان یونس رولنمبر 677302 کی جگہ پیپر دینے آیا تھا ،جس کو کنٹرولر اسکواڈ نے دوران انسپیکشن پکڑ لیا -جعلی امیدوار کے خلاف ایف آئی ار درج کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا -اسی طرح کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول شادمان میں امیدوار رولنمبر 687631سے سے موبائل برآمد ہونے پر اس کے خلاف UMC بنا دیا گیا-

- Advertisement -

کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے کہا کہ جعلی امیدواروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں گے، امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592918

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں