لاہور۔28جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم سرد وخشک اور مطلع جز وی طور پرا برآلود جبکہ د ھند اور سموگ کے چھائے رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد وخشک اور دھند چھائی رہی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،نارووال، نارنگ منڈی ،سرگودھا، اوکاڑہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھندوسموگ چھائے رہنے اور مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔
ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت09 اورزیادہ سے زیادہ18سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد رہا۔
لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 219 رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں ،یو ایم ٹی236 ،سید مراتب علی روڈ 226،سی ای آر پی آفس237 ،ڈی ایچ اے فیز8 میں 227 ، ڈی ایچ اے فیز ایوی گرین249،ذکی فارمز241 ،فدا حسین ہائوس 219،ریوینیو ایمپلائز سوسائٹی271 اور پاکستان انجینئرنگ سروسز میں243 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔