کراچی۔6مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہورقلندرز نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مسلسل چار میچز میں ہائوس فل پر لاہوریوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔
قلندرز کی جانب سے پیر کویہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 میںکھیلے گئے ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے بعد لاہورقلندرز کے کھلاڑیوں نے شائقینِ کرکٹ سے اظہار محبت کے لئے اسٹیڈیم میں کرکٹ فینز سے ملاقات کی۔
کھلاڑیوں نے سپورٹرز کے ساتھ تصاویر بنائیںاور آٹو گراف دیئے جبکہ حارث رئوف نے اپنے مداحوں کو کیپ بھی دی۔