لاہورٹریفک پولیس کی کارروائی ، 2 ہزار 986 کم عمر ڈرائیور زکے خلاف مقدمات درج

237
Underage drivers
Underage drivers

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):لاہور میں ٹریفک پولیس نے2 ہزار 986 کم عمر ڈرائیورز اور1241بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے منگل کو بتایا کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری ہے،

گزشتہ 8 دنوں میں 2986 مقدمات درج کرکے سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند کرا دیں، بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے تیسرے روز 1241 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنائیں، شہر میں 30 لائسنس دفاتر، 10 موبائل وینز اور 3 سینٹر 24/7 کھلے ہیں، کم عمر بچوں کے ساتھ انہیں گاڑیاں اور موٹرسائیکل دینے والوں کیخلاف بھی مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں۔

والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو گاڑی یاموٹرسائیکل ہرگزنہ چلانے دیں۔ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں، کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ کے حصول میں مشکلات پیش آسکتی ہیں، والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں