24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہورپولیس کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں،اگست میں 1784ملزمان گرفتار

لاہورپولیس کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں،اگست میں 1784ملزمان گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔1ستمبر (اے پی پی):لاہورپولیس نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران اگست میں 1784ملزمان کوگرفتار،229 اور مقدمات کا اندراج کیا۔ ترجمان کے مطابق رواں سال بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں 22309ملزمان گرفتار اور 17903مقدمات درج کئے گئے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیا نہ نے کہا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کارروائیاں جاری ہیں،فیلڈافسران متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، بجلی چوری کی شکایات پر بلا تاخیر کارروائی یقینی بنائیں،

- Advertisement -

بجلی چوری کے مقدمات کو یکسو کر کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے بجلی چوری کے مقدمات کو جلد انجام تک پہنچایا جائے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں