لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، رواںسال 1565 ملزمان گرفتار

97
arrested
arrested

لاہور۔19فروری (اے پی پی):لاہور پولیس نے رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 1565 ملزمان گرفتار کر کے 1526مقدمات درج کر لئے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے ایک ہزار کلو چرس،83کلو افیون،25 کلو ہیروئین، 38کلو آئس اور9860لیٹر شراب برآمدہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ڈویژن سے منشیات فروشی کے301،کینٹ سے328، سول لائنزسے 159، صدرسے248، اقبال ٹائون سے 222اورماڈل ٹان سے307ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں منشیات فروشوں کی کوئی گنجائش نہیں۔سی سی پی او لاہور نے بتایاہے کہ منشیات فروشوں کے قلع قمع کےلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ انسدادِ منشیات کے لئے کام کرنے والے پولیس افسران نےمتعلقہ اداروں کے ساتھ انفارمیشن شیئرنگ اور باہمی تعاون کویقینی بنایا ہے، پولیس افسران منشیات کی آن لائن خریدو فروخت کے ذرائع پر بھی نظر رکھیں ،منظم جرائم کے خاتمے کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے، لاہور پولیس شہر کو منشیات سے پاک کرنے کےلئے پر عزم ہے۔