لاہورہائیکورٹ،چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا حکم کالعدم قراردے دیا

104
لاہور ہائیکورٹ،33 نئے سول ججز کم مجسٹریٹس کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور۔19فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی اپیل کو منظور کرلیا، جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر فیصلہ سنایا،

وفاقی حکومت نے سنگل بنچ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،سنگل بنچ نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا، وفاقی حکومت نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ سنگل بنچ نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا، وفاقی حکومت کا موقف درست طریقے سے سنا نہیں گیا تھا ،چیئرمین نادرا کو قانون کے مطابق لگایا گیا تھا، کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا،

اپیل میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار اور اپیل منظور کرے، عدالت نے اپیل پر فریقین کے وکلا ء کے دلائل کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے اپیل کو منظور اور چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔