24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ،تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشنز بلا تفریق جاری

لاہور ،تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشنز بلا تفریق جاری

- Advertisement -

لاہور۔26اگست (اے پی پی):لاہور کو تجاوزات سے پاک ضلع بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کی زیرِ قیادت ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ ترجمان کے مطابق شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز، پیرا اور ایم سی ایل ریگولیشن ونگ کی ٹیموں نے گرینڈ آپریشنز کیے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 934 تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا گیا جبکہ 2430 غیر قانونی بینرز اور فلیکسز بھی مختلف شاہراہوں سے ہٹا دیے گئے۔

یہ کارروائیاں لاہور کی بڑی شاہراہوں، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے ہدایت دی کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشنز بلا تفریق جاری رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہر کا کوئی علاقہ نظرانداز نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے تمام عوامی مقامات کو بحال کرنا ضلعی انتظامیہ کا مشن ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور اس پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں