لاہور ،پنجاب کے متعدد اضلاع میں مز ید بارش کا امکان،دیگر علاقوں میں مو سم گرم مرطوب رہنے کی توقع ہے،محکمہ مو سمیات

4
Chance of rain
Chance of rain

لاہور۔23جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مز ید بارش کا امکان ہے تا ہم دیگر علاقوں میں مو سم گرم مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ترجمان محکمہ مو سمیات کے مطا بق صوبا ئی دارالحکومت لا ہور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ اورقصور میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ ملتان،بہاولپور،بہاولنگر،ڈی جی خان اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور،منڈی بہاوالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ ،چینوٹ ،فیصل آباد،ساہیوال،جھنگ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی،اس دوران بھکر، لیہ ملتان،بہاولپور،بہاولنگر،ڈی جی خان اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنے کے علاوہ بارش ہو ئی۔صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا،

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت30 اور زیادہ سے زیادہ37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 153فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں عسکری ٹین میںایئر کوالٹی انڈیکس131، اڈا پلا ٹ141، فیز ایٹ ڈی ایچ اے136،جوہر ٹائون135،پاور جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ 133 اور شا ہراہ قائد اعظم117 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔