لاہور ، قبضہ گروپوں سے  سر کاری زمین واگزار ،گور نر پنجاب کو صوبائی محتسب نے سالانہ رپورٹ پیش کر دی

104
لاہور ، قبضہ گروپوں سے  سر کاری زمین واگزار ،گور نر پنجاب کو صوبائی محتسب نے سالانہ رپورٹ پیش کر دی
لاہور ، قبضہ گروپوں سے  سر کاری زمین واگزار ،گور نر پنجاب کو صوبائی محتسب نے سالانہ رپورٹ پیش کر دی

لاہور۔7اپریل  (اے پی پی):قبضہ گروپوں سے275ملین روپے سےزیادہ  مالیت کی 351کنال 14مرلہ سر کاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کروالی گئی،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان نے سالانہ رپورٹ پیش کر دی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات میں ان کو سالانہ رپورٹ پیش کر دی ہے۔ اس مو قع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ فوری اور سستے انصاف سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا، سر کاری محکموں کےخلاف شکایت میں کمی خوش آئند ہے ،کسی کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائےگا ، صوبائی محتسب پنجاب کی کار کردگی ہر لحاظ سے مثالی ہے ۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ ناجائز ناقابضین کیخلاف حکومت کی دوٹوک اور واضح پالیسی ہے اور تحر یک انصاف کی حکومت اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ صوبائی محتسب کے فیصلوں کے خلاف میرے پاس جتنی اپیلیں آئیں میں نے تقر یبًا سب کو نمٹا ددیا ہے، ریاست آئین پاکستان کے تحت ہر شہری کے بنیادی حقوق کی محافظ اور بلاتفر یق انصاف کی فراہمی کی ضامن ہے اور انصاف کی بنیادی سہولت فراہم کر نا اور عوامی شکایات اپنے طور پر دور کر نا صوبائی اداروں کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی کو بر داشت نہیں کیا جائےگا اور جو بھی انصاف کی فراہمی میں رکاوٹیں بنیں گے ان کے  خلاف آئین وقانون کے مطابق ایکشن لیا جائےگا کیونکہ عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دینا حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔

صوبائی محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو سالانہ کار کردگی کے بارے میں بتایا کہ پنجاب کے سر کاری محکموں کے متعلق شکایت  میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5ہزار کم شکایت موصول ہوئی ہیں ،2019میں صوبائی محتسب کو پولیس اور محکمہ ریونیوسمیت  دیگرمحکموں کےخلاف 18ہزار 750جبکہ 2020کے دوران 13ہزار 191شکایت موصول ہوئیں ہیں جن میں سے 11ہزار 817شکایت کا صوبائی محتسب نے فیصلہ کر دیا ہے اور صوبائی محتسب بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسزپر بھی کام کر رہا ہے اور اس میں انصاف کی فراہمی کو یقینی  بنا رہے ہیں ۔ اعظم سلیمان نے گور نر پنجاب کو مزید بتایا کہ صوبائی محتسب کے ہیڈآ فس اور 41ریجنل دفاتر میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم لانچ کر دیا ہے اورعام نوعیت کے کیسز کا فیصلہ 30 سے 35 دنوں کے اندر کر دیا جاتا ہے

جبکہ مالی معاملات کے کیسز کا فیصلہ 45 سے 50 دنوں کے اندر کیا جارہا ہے ،سرکاری ملازمین، بیوائوں اور فوت ہونے والے سرکاری ملازمین کے ورثا کے مسائل کو بھی تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔ انہو ں نے بتا یا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی فوری انصاف کی فراہمی پر صوبائی محتسب خصوصی اقدامات کر رہا ہے اور صوبے میں قائم ریجنل دفاتر کی کار کردگی کا بھی مسلسل جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ شکایت کے حل میں  کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے ۔