17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومضلعی خبریںلاہور ، لائن لین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں...

لاہور ، لائن لین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری

- Advertisement -

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے صوبہ بھر میں لائن لین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا ہے،ترجمان پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں لائن لین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں لائن لین کی خلاف ورزی پر 45 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کیے گئے اور لاہور ٹریفک پولیس نے لائن لین کی خلاف ورزی پر 29 ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانے کیے لاہور سمیت راولپنڈی فیصل اباد گوجرانولہ نے لائن لین کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ چالان کیے ،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ لائن لین کے چالان منظم ٹریفک کے حصول کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

لاہور راولپنڈی ملتان میں گرین لین کے انعقاد سے شہر میں ٹریفک مزید منظم ہو گئی اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی سڑکوں پر کونز لگا کر لائن لین کی پابندی کروائی جارہی ہے۔ لائن لین کی پابندی سے حادثات میں نمایاں کمی واقع ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ شہریوں کو لائن لین اور گرین لین کی افادیت کے حوالے سے بریف کرے شہری محفوظ سفر اور اپنی منزل پر باآسانی پہنچنے کے لیے لائن لین کی پابندی کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574054

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں