لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں رواں ہفتے ادبی ،ثقافتی اور موسیقی کے پروگرامز پیش کرے گا،ترجمان

178
Lahore Arts Council
Lahore Arts Council

لاہور۔12فروری (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں رواں ہفتے بھر پور ادبی ،ثقافتی اور موسیقی کے پروگرامز پیش کرے گا۔

ترجمان الحمرا کے مطابق اس حوالے سے الحمرا منفرد اسلوب کے مالک شاعر علی زریون کے ساتھ ایک پروقار شام کا انعقاد 14فروری بدھ کی شام الحمرا ہال نمبر دو میں کرے گا۔ترجمان نے بتایا کہ اسی ہفتے الحمرا میں نامور آرٹسٹ ساحر علی بگا اپنے فن کامظاہرہ 15فروری جمعرات کی شام الحمرا ہال نمبر ایک میں کریں گے۔