22.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 9, 2025
ہومشوبزلاہور آرٹس کونسل الحمرا میں 8واں فیض فیسٹیول 9فروری سے شروع ہو...

لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں 8واں فیض فیسٹیول 9فروری سے شروع ہو گا

- Advertisement -

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں 8واں فیض فیسٹیول 9تا11فروری2024ء کو منعقد ہو گا،فیسٹیول میں بامعنی ادبی وثقافتی مکالمے، تہذیبی وتمدنی گفتگو کے سیشنز،لائیو پرفارمنسز،تھیٹر، قوالی پروگرام، کتب کی تقریب رونمائی،ڈاکومنٹریز،مشاعرے، ڈرم سرکل، ورکشاپس،اوپن مائیک، رقص،فلم سکریننگ ودیگر سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔ ترجمان کے مطابق فیسٹیول میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

زہرہ نگار،ڈاکٹر عارفہ سیدہ، سلیمہ ہاشمی، کامران لاشاری، سرمد صہبائی،افتخار عارف، مشرف فاروقی،قاسم جعفری، یاسمین حمید، کشور ناہید، ڈاکٹر خورشید رضوی، پیرذادہ قاسم، اصغر ندیم سید، وجے ووک، اروندر چمک، ثروت محی الدین،مشتاق صوفی، معین نظامی، اسامہ صدیق،حارث خلیق،محمود الحسن، وجاہت مسعود، علی رحمان، عامر جعفری، حنا جیلانی، علی مظہر، عثمان قریشی، انور شعور، حماد غزنوی،منیزہ ہاشمی، کلثوم ثاقب، محسن شکیل،مصطفی آفریدی،حریم فاروق،سرمد کھوسٹ،عدیل ہاشمی و دیگر مقررین فیسٹیول میں شرکت کریں گے ۔ ترجمان کے مطابق فیض فیسٹیول کا افتتاح نمائش بعنوان وویمن آرٹسٹ آف پاکستان سے ہوگا،پہلے روز قوالی کے پروگرام میں نامور قوال سلیم صابری اور وسیم صابری پرفارم کریں گے جبکہ اجوکا تھیٹر اپنا ڈرامہ بلھا پیش کرے گا۔دوسرے روز32سے زائد نشستیں ہونگی۔

- Advertisement -

ساقیا!رقص کوئی رقص کی صورت،جو بسر گئی ہیں باتیں، امید سحر، کتاب گاڑی، ساز کی لے تیز کرو،ہجر کی راکھ،وصال کے پھول، پائوں میں رقص زنجیر، جو رہی سو بے خبری رہی، رقص میں تیز کرو، آج کے نام، اور راہی اپنی راہ لے گا، رخ نگر نگر کا، ہم آگئے تو گرمی بازار دیکھنا، فیض کا لاہور،رنگ برنگے دانت سبق کہانی، حلقہ زنجیر میں زباں، رومی،فیض اور انسان دوستی، فیض ملامتی صوفی،محمل و جرس، آج تم یاد بے حساب آئے، سخن افتخار، زرد پتوں کا بن، لہوکا پرچم، داستاں ہے وہی، پردہ چشم پہ، پڑھنے والوں کے نام، گلستان سعدی کی کہانیاں،فیض کا فیض، ورثہ نوجوان ہاتھوں میں، دھرتی کی ملکائیں، عشاق کے قافلے، کسے وکیل کریں، ربا سچیا تو تے آکھیا سی،مہرو وفا کے باب فیض احمد فیض کے سوانح حیات، اک سخن اور (کتاب)،موربلیندا(کتاب)،قوم ملک،سلطنت (کتاب)،حبیب عنبردست:ایازکے علاوہ دیگر سیشنز کا بھی انعقاد کیا جا ئے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=434031

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں