22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور آرٹس کونسل کے نئے چیئرمین رضی احمدنے اپنے عہدے کا چارج...

لاہور آرٹس کونسل کے نئے چیئرمین رضی احمدنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

- Advertisement -

لاہور۔16فروری (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل کے نئے تعینات ہونیوالے چیئرمین رضی احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ترجمان کے مطابق ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا طارق محمود چوہدری نے الحمرا پہنچنے پر رضی احمد کو خوش آمدید کہا،دونوں افسران کے درمیان نہایت خوشگواراندازمیں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں اپنی تہذیب وتمدن اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔

ملاقات میں الحمرا کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل بھی موجود تھے۔چیئرمین الحمرا آرٹس کونسل رضی احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی زبان و ادب کی خدمت میرا مشن و ذمہ داری ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا طارق محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ الحمرا نے کئی اہم سلسلے شروع کئے جو کامیابی سے جاری ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں