لاہور۔17دسمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 499ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے182 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے30کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
پکڑے جانے والے کنکشنز میں 10کمرشل7زرعی،2انڈسٹریل اور480 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3لاکھ27ہزار489 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1کروڑ 33لاکھ21ہزار715 روپے ہے۔