لاہور انتخابات میں ووٹنگ کی شرح کم رہی، ن لیگ اور پی پی پی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکیں، تحریک انصاف ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے جس کے بغیر میدان ویران ہے، چوہدری فواد حسین

78
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 133 لاہور الیکشن میں ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود تحریک انصاف ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے جس کے بغیر میدان ویران ہے۔