لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):لاہور اور گردونواح میں دھند پڑنا شروع ہو گئی، موٹروے پولیس کودھند کی وجہ سے ایم ٹولاہور تا شیخوپورہ بند کرنا پڑی۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے بتایاکہ اتوار کی صبح دھند نے موٹروے کو لاہور سے شیخوپورہ تک اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے حدنگاہ کم ہونے پر ایم ٹو کے اس حصے کو 2گھنٹے سے زائد وقت تک ٹریفک کیلئے بند کرنا پڑا تاہم ساڑھے 8بجے کے قریب حد نگاہ بہتر ہونے پرموٹروے کوٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
سید عمران احمد نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس لگوائیں، غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کریںاور اگلی گاڑیوں سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130پر رابطہ کریں ۔