- Advertisement -
لاہور ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) 19 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں۔ لاہور بادشاہ نے کنگ پارک کو 7 وکٹوں جبکہ پسرور سینئرز نے حافظ آباد سینئرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کرکٹ سنٹر گراﺅنڈ پر کھیلے گئے میچ میں کنگ پارک نے پہلے کھیلتے ہوئے 29.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ ارشد عرفان نے 29، محمد سلیم 17، حافظ ادریس 23 اور مدثر جاوید نے 24 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔ لاہور بادشاہ کی طرف سے یٰسین چیمہ نے 3/26 اور عامر خان نے 2/37 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں لاہور بادشاہ نے 19.1 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82462
- Advertisement -