لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، منیر حسین بھٹی 3834 ووٹ لیکر صدر منتخب

239
لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، منیر حسین بھٹی 3834 ووٹ لیکر صدر منتخب

لاہور۔13جنوری (اے پی پی):لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے منیر حسین بھٹی 3834 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے،اسی طرح نثار اکبر بھٹی 2931 ووٹ لیکر سینئر نائب صدر،رانا عمران سرور 2651 ووٹ لیکر نائب صدر،بلال آصف ملک 2242ووٹ لیکر نائب صدر ماڈل ٹائون

،وارث علی گجر 4212 ووٹ لیکر نائب صدر کینٹ سیٹ ،رانا نعیم طاہر 4010 ووٹ لیکر سیکرٹری جنرل، تحسین شریف 2799 ووٹ لیکر سیکرٹری، رانا عمر فاروق 2705ووٹ لے کرجوائنٹ سیکرٹری ، زبیر گجر 5028 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری ، عمران سید 3050ووٹ لے کر لائبریری سیکرٹری اورروحانہ ایوب رانا 3302ووٹ لے کر آڈیٹر منتخب ہوگئے،

چوہدری عمران مسعود نے چئیرمین الیکشن بورڈ کے فرائض انجام دیئے، نو مختلف نشستوں پر 36 امیدواران نے مقابلہ کیا، لاہور بارکے نتائج آتے ہی وکلاء نے ہوائی فائرنگ کردی،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم وکلاء پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کرتے رہے ۔