لاہور۔1مارچ (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام میٹرک سالانہ امتحان کے شفاف انعقاد کے لیے کنٹرولر امتحانات کے دفتر میں ایک شکایت سیل / ہیلپ لائن قائم کر دی گئی۔ ترجمان کے مطابق امتحان سے متعلقہ ہر قسم کی شکایات درج ذیل آفیسران سے رابطہ کرکے درج کروائی جاسکتی ہیں ، تحریری شکایات بنام کنٹرولر دستی ون ونڈو سیکشن بورڈ آفس یا ڈاک ارسال کی جاسکتی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ لینڈ لائن فون نمبر رابطہ کیلئے 042.36288119 جبکہ کنٹرولر امتحانات، محمد زاہد میاں کے فون نمبر (03004128970) ڈپٹی کنٹرولر کنڈکٹ ،محمد خالد محمود ،(03197130730)اسسٹنٹ میٹرک ٹیبلیشن،طاہر شفقت (03004179738)جونیئر کلرک میٹرک ٹیبولیشن
، محمد ایوب خان 3064599490)جونیئر میٹرک ٹیبلیشن، محمد یوسف(03214104294)پی اے ٹو چیئرمین ،سعید اختر (03214135840) پی اے ٹو چیئرمین ،جان محمد (03334638365) سینئر کمپیوٹر آپریٹر کنڈکٹ،
شہباز شمیم قریشی (03004213343) جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کنٹرولر سٹاف ،محمد شہزاد (03214585364)اور جونیئر سپروائزر پی اے ٹو کنٹرولر،راشد زبیر 174582929) کے فون نمبر پر شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں -موصول شکایات پر تحقیقات کے بعد حقائق کے تناظر میں حسب ضابطہ یومیہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔