لاہور بھر میں پنجاب کلچر ڈے جوش و خروش سے منایا گیا،ڈپٹی کمشنر

129

لاہور۔14اپریل (اے پی پی):لاہور بھر میں پنجاب کلچر ڈے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے پیغام دیا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور پنجاب کا ثقافتی دن منا رہی ہ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو ثقافت سے جوڑنا اولین ترجیح ہے،ثقافت ہماری پہچان ہے اور اس کا فروغ ناگزیر ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت ہماری اصل شناخت ہے اور اپنی ثقافت کو زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ڈی سی لاہور کی ہدایت پر سرکاری سکولوں میں ثقافتی دن کی خصوصی تقریبات کا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو ثقافت کی اہمیت سے روشناس کروانا بنیادی مقصد ہے اور سرکاری سکولوں میں کلچر ڈے کا انعقاد قابلِ ستائش ہے۔ ڈی سی سید موسی رضا نے کہا کہ لاہور کے رنگ اس کی تہذیبی شناخت کے عکاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئیں مل کر لاہور کی ثقافتی پہچان کو مزید فروغ دیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ شہری روایتی پنجابی لباس میں ثقافتی دن منا رہے ہیں، ثقافتی رنگ اتحاد اور محبت کو فروغ دیتے ہیں۔