31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحان...

لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحان کا آغاز20 مئی سے ہوگا

- Advertisement -

لاہور۔19مئی (اے پی پی):لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحان 2025 ءکا آغاز منگل (کل)سے ہوگا۔ ترجمان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور طاہر جاوید کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں 1لاکھ 75ہزار 812امیدواران امتحان دے رہے ہیں ،جس میں ریگولر امیدواران کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 401جبکہ 22ہزار 411پرائیویٹ امیدواران کیلئے 571سنٹر بنائے گئے ہیں۔

لاہور بورڈ میں امتحانی سینٹرز کی مانیٹرنگ کے لیے سیل قائم ہے ،مانیٹرنگ سیل کی مدد سے امتحانات کو شفاف بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر تعلیم ہائیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کے ویژن کے مطابق چیئرمین ٹاکس فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید

- Advertisement -

کمشنر لاہور ڈویژن/ چیئرمین بورڈ زید بن مقصود کی خصوصی ہدایات پر ہر امتحانی سینٹرز میں کیمرے نصب ہیں، امتحانی سنٹرزمیں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے بوٹی مافیا کا خاتمہ ہوا ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598987

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں