اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور-راولپنڈی-لاہور کے درمیان چلنے والی (Dn-102 /Up-101) سبک رفتار کو گوجرانوالہ کینٹ ریلوے سٹیشن پر ایک منٹ کے لیے سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عوام کو یہ سہولت دو ماہ کے لیے عارضی بنیاد پر حاصل ہوگی۔ اس فیصلے پر فوری عملدرآمد ہوگا۔