لاہور سمیت صوبہ بھر سے اب تک 9809 غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ کروائے جا چکے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور

77
Dr. Usman Anwar
Dr. Usman Anwar

لاہور۔14اپریل (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر سے اب تک 9809 غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ کروائے جا چکے ہیں، مہم کے دوران 10357 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا ہے، 548 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ پیر کو جاری بیان میں ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح انٹرنیشنل قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہیں، وفاقی حکومت، حساس ادارے غیر قانونی مقیم باشندوں کی ڈی پورٹیشن مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

تمام غیر قانونی مقیم شہریوں کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں، سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔انخلا کے عمل کے دوران ہیومن رائٹس کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے، سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں، انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔