43.3 C
Islamabad
جمعہ, جون 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی...

لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون جاری

- Advertisement -

لاہور۔12جون (اے پی پی):پنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کے تحت کریک ڈائون جاری ہے۔رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3815 ملزمان گرفتار ہوئے، 3730 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق04 لاکھ 56 ہزار 374 پتنگیں، 16 ہزار 808 چرخیاں برآمد کی گئیں۔ 3414 کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔

صوبائی دارالحکومت میں 1080 ملزمان گرفتار کئے، 1052 مقدمات درج ہوئے، 26339 پتنگیں، 1295 ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں۔گذشتہ سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12525 ملزمان گرفتار، 11866 مقدمات درج کیے گئے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائیں۔جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

- Advertisement -

خونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں، شہری کسی بھی مقام پر پتنگ بازی کی صورت میں 15 پر اطلاع دے کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں