لاہور سمیت صوبہ بھر میں سموگ کریک ڈائون کے دوران 49 مقدمات درج

73

لاہور۔19نومبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سموگ کریک ڈائون کے دوران 49 مقدمات درج کئے گئے ، 26 افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کیمطابق 630 افراد کو تقریبا 15 لاکھ 13 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ، 143 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 26 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 530 خلاف ورزیاں ہوئیں۔ صنعتی سرگرمی کی 01 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 19 اور دیگر مقامات پر 04 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاون میں مجموعی طور پر 2778 ملزمان گرفتار، 3358 مقدمات درج کئے گئے ۔ 35659 افراد کو مجموعی طور پر 09 کروڑ ، 08 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ۔ 6452 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ۔

فصلوں کی باقیات جلانے کی 1834، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 28535 خلاف ورزیاں ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ صنعتی سرگرمی کی 336 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 1314، دیگر مقامات کی 310 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 6259 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 391 کو بند کیا گیا جبکہ 08 فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ ، 06 ہزار 233 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ، 01 لاکھ 65 ہزار 714 گاڑیوں کو بند ، 10 ہزار 43 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔