لاہور۔12اپریل (اے پی پی):پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل 13 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا امکان ظاہر کیا ہے۔ترجمان کے مطابق جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے 6سے 8ڈگری سینٹی گریڈ ائد رہنے جبکہ بالائی پنجاب میں 14تا 18اپریل درجہ حرارت معمول سے 4تا 6 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو شدید گرمی میں احتیاط برتنی ہو گی ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ رات کے وقت بھی موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کی توقع ہے اورگرمی کی شدت کے باعث گرد آلود ہوائوں اور طوفان کا بھی خطرہ ہے،کاشتکارفصلوں اور جانوروں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کریں ۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122ہیٹ سٹروک اور پانی کی کمی سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے الرٹ رہیں اور شہری علاقوں میں امدادی کیمپ، صاف پانی،او آر ایس اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں جبکہ موبائل ہیلتھ ٹیمیں ہیٹ سٹروک اور پانی کی کمی کے کیسز سے نمٹنے کیلئے متحرک رہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافے سے شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کا عمل تیز ہو سکتاہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580921