28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس کی ہفتہ وار جنرل پریڈ

لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس کی ہفتہ وار جنرل پریڈ

- Advertisement -

لاہور۔5مئی (اے پی پی):لاہور سمیت صوبہ بھر میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پیر کو ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد ہوا۔سینئر پولیس افسران نے پریڈ کا معائنہ کیا، پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ ایس پی یو، لیڈیز پولیس، او سی یو، انوسٹی گیشن ونگ اور آپریشن ونگ تھانہ جات کے افسران و جوانوں نے شرکت کی، سینئر افسران نے پریڈ میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کا ٹرن آئوٹ بھی چیک کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا، جنرل پریڈ میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592516

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں