لاہور۔11نومبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے سرگرم ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاون کے دوران 91 مقدمات درج جبکہ 14 افراد گرفتار کئے گئے،458 افراد کو 08 لاکھ 28 ہزار روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ، 33 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 38 جبکہ زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 359 خلاف ورزیاں ہوئیں۔صنعتی سرگرمی پر 3 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 27 اور دیگر 24 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاون میں مجموعی طور پر 2161 ملزمان گرفتار ہوئے 2627 مقدمات درج کئے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ 21924 افراد کو مجموعی طور پر 05 کروڑ ، 09 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ۔ 1379 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 1540، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 18843 خلاف ورزیاں ہوئیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والے 5520 گاڑیوں کے چالانکئے گئے 679 کو بند کیا گیا،03 کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔
رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ ، 41 ہزار 871 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ، 01 لاکھ 58 ہزار 278 گاڑیوں کو بند کیا گیا ، 10 ہزار 22 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز ، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاون میں تیزی کا حکم دیا ہے ۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔