13.8 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور سمیت ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ رکھنے کا عزم،...

لاہور سمیت ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ رکھنے کا عزم، مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس28فروری کو پشاور میں طلب

- Advertisement -

لاہور۔26فروری (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ رکھنے کا عزم،وزارت مذہبی امور نے رمضان المبارک 1446ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس28فروری جمعتہ المبارک کو پشاور میں طلب کر لیا۔

ترجمان کے مطابق 28 فروری کوپشاور میں طلب کئے گئے اجلاس کی صدارت چیئر مین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران کے علاوہ زونل کمیٹی پشاور کے ذمہ داران بھی شریک ہوں گیاور رویت کے مطابق ملک میں یکم رمضان المبارک کی بابت فیصلہ کریں گے جبکہ پشاور میں ہونے والے مرکزی اجلاس کی معاونت کیلئے لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔

- Advertisement -

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ملک میں رمضان المبارک1446ھ کا چاند دکھائی دینے یا نہ دکھائی دینے کی بابت مرکزی اجلاس کی معاونت کریں گے۔صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566857

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں