”یہ ملک ہے تو ہم ہیں ، ہمارا سب کچھ اس ملک، اس سرزمین اور اس مٹی سے وابستہ ہے“
لاہور سمیت ملک بھر میں70واں یوم آزادی روایتی جذبہ حب الوطنی اور جوش و خروش سے منایا جائےگا
لاہور۔2 اگست (اے پی پی ) ”یہ ملک ہے تو ہم ہیں ،ہمارا سب کچھ اس ملک، اس سرزمین اور اس مٹی سے وابستہ ہے“۔لاہوری اس بار پھرےہ ثابت کرےں گے کہ قرار داد پاکستان منظور کرنے والا لاہور ایک بار پھر ملکی سا لمیت اور خود مختاری کےلئے سب سے آگے ہے،صوبائی دارلحکومت سمےتملک بھر میں70واں یوم آزادی روایتی جذبہ حب الوطنی اور جوش و خروش سے منایا جائے گا، پاکستانی قوم اپنا یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کےلئے تےارےوں مےں مصروف ہے، یوم آزادی کے موقع پر سرکاری عمارتوںپر پرچم کشائی کی تقاریب کے انعقاد کیلئے بھی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ سرکاری، نیم سرکاری اداروں ،تعلیمی اداروں، سیاسی جماعتوں، این جی اوز سمیت مختلف تنظیموں کی طرف سے تقریبات اور سیمینار ز کا انعقاد کےا جائے گا ، ےوم آزادی کے مبارک موقع پر تمام مساجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی کی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، ملکی استحکام ، اندرونی و بیرونی خلفشار سے نجات ، جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ ، قدرتی آفات ، ناگہانی حادثات وسانحات سے بچاﺅ ، اتحاد بین المسلمین ، بین المذاہب ہم آہنگی ، اخوت و ےگانگت ، بھائی چارے کی فضاءکے فروغ ، انتہا پسندی ودہشت گردی سے نجات ، عوامی خوشحالی، قومی فلاح ، علاقائی تعمیر و ترقی اور امن و امان کےلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، ےوم آزادی کے موقع پر شہدائے تحریک پاکستان کو خراج عقیدت اورغازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ وطن عزیز کی سا لمیت کےلئے قیمتی جانوں کا نذرا نہ پیش کرنے والوں سے اظہار ےکجہتی بھی کیا جائے گا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65500