لاہور۔6نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علا قوں میں مو سم خشک رہے گا جبکہ شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لا ہور، اوکاڑہ، سا ہیوال، سر گو دھا، منڈی بہاؤالدین،جو ہر آباد، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند /سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا تاہم قلات اورخضدار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔