لاہور۔15نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک و سرد رہے گا جبکہ لاہور میں سموگ اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سموگ کا راج برقرار ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی لاہور اور اس کے مضافات کا موسم خشک وسرد رہا جبکہ آلودگی کی مجموعی شرح 264ریکارڈ کی گئی، فداحسین روڈ372،شملہ پہاڑی 338، یو ایس قونصلیٹ 280 اورمال روڈ پر آلودگی کی شرح 274 ریکارڈ کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 73فیصد اور درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=411038