لاہور۔22مارچ (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پنجاب کی ہدایت پر ماہ صیام کے دوسرے جمعتہ المبارک کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، مذہبی مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی،محکمہ پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی تمام 36 ہزار سے زائد مساجد، 2179 امام بارگاہ،444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھر پور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات کی سکیورٹی پر74 ہزار سے زائد پولیس افسران،اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات ہیں۔حساس مساجد،امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر200 سے زائد واک تھرو گیٹ،12 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز استعمال کئے جا رہے ہیں۔مساجد،امام بارگاہوں،عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کے اطراف میں سرچ آپریشنز اور پٹرولنگ بڑھا دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سحر،افطار اور تراویح کے اوقات میں ڈولفن سکواڈ،پیرو، ایلیٹ ٹیمیں مساجد، عبات گاہوں کے گرد موثر پٹرولنگ کی گئی،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی،آئی جی پنجاب شہریوں کے تعاون سے رمضان المبارک کا پر امن انعقاد،شر پسند عناصر کا محاسبہ یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ علما کرام،مشائخ عظام ممبر و محراب سے بین المذاہب ہم آہنگی،بھائی چارے،امن کا پرچار کریں ۔