لاہور۔11فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے اکثرعلاقوں میں موسم سرد وخشک رہنے جبکہ صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں صبح کے وقت بعض مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشترشہروں میں موسم خشک و سرد رہا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 08اورزیادہ سے زیادہ 22سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51فیصد رہا۔ ترجمان کے مطابق لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 174رہی،
اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں فدا حسین ہائوس 234 ، فیز8 ایوی گرین 388،سیدمراتب علی روڈ174، سی ای آر پی آفس175، فیز8 ڈی ایچ اے 192،پولو گرائونڈ 182، یو ایم ٹی 193،ذکی فارمز 320اوریو ایس قونصلیٹ لاہورمیں 174 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔