29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور سمیت پنجاب کے بالائی و شمال مشرقی علاقوں میں تیز ہوائوں...

لاہور سمیت پنجاب کے بالائی و شمال مشرقی علاقوں میں تیز ہوائوں کے سا تھ بارش کا امکان

- Advertisement -

لاہور۔3اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور شمال مشرقی علاقوں میں بعض مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے سا تھ بارش کا امکان ہے جس سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہوئی تاہم صوبہ کے باقی حصوں میں موسم گرم اور حبس رہی۔ گزشتہ روز پنجاب میں سب سے زیادہ بارش راجن پور میں 32 ملی میٹر ،کوٹ ادو 12، بھکر 6، لیہ 5، قصور 2،شیخوپورہ، نارنگ منڈی ،خان پور اور بہاول نگر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور میں ہلکی بارش ہو ئی ۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26اور زیادہ سے زیادہ 35سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد رہا۔ لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 71فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں ذکی فارمز129،فیز ایٹ ایوی گرین124، ریونیو سوسائٹی میں66، سید مراتب علی روڈ پر71،یوایس قونصلیٹ 102،پاکستان انجینئرنگ سروسز92،سی ای آر پی آفس 86،عسکری ٹین 88 اورنٹسول آفس میں105 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490320

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں