لاہور۔26جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں گرمی کی لہر بر قرار تاہم شما ل مشرقی وجنو بی علاقوں سمیت بعض مقا مات پر آند ھی،جھکڑ چلنے اور گر ج چمک کے سا تھ بارش کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات نے پیر کے روز بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 32 اور زیادہ سے زیادہ 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب32 فیصد رہا۔لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 137 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس اس طرح رہا،ذکی فارمز میں183،ریونیو سوسائٹی میں153،یو ایم ٹی میں127،سید مراتب علی روڈ158،سی ای آر پی آفس152،ٹھو کر نیا ز بیگ124،آرک اسٹیشن ون160،عسکری ٹین 143،پاکستان انجینئرنگ سروسز 163 اور لا ہور امریکن سکو ل میں 124ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔