لاہور۔17دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ و دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت شمال مشرقی پنجاب کے مختلف علاقوں نارووال ، نارنگ منڈی میں ایک ملی میٹر اور سیالکوٹ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت06 اور زیادہ سے زیادہ19سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61فیصد رہا۔
اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 184رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں ٹھوکر نیاز بیگ میں کوالٹی ایئرانڈکس187،ڈی ایچ اے 8فیز میں190،پولو گرائونڈ 205،مراتب علی روڈ 205،فدا حسین روڈ194،فاسٹ یونیورسٹی 219، یو ایم ٹی 193اورپاکستان انجینئرنگ سروسز میں186 ریکارڈ کیا گیا۔