لاہور۔28جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، شمال مشرقی اضلاع میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ ،نارووال،گوجرانوالہ اور گردونواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ، خشک اور ہلکی دھند چھائی رہی۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8اور زیادہ سے زیادہ 21سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب42 فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 187فیصد رہی جبکہ شہر کے علاقوں زکی فارمزمیں ایئر کوالٹی انڈ یکس 503 ،ایوی گرین میں 344،پاور زون ہیڈ آفس میں 239 ،عسکری ٹین200اور فدا حسین روڈ پر312ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552715