27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم و...

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم و خشک ر ہے گا ، محکمہ موسمیات

- Advertisement -

لاہور۔10مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گوجرانوالہ، سرگودھا، خوشاب، لاہور، حافظ آباد، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، بہاولپور

ملتان اور گردونواح میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر اضلاع میں موسم خشک و گرم رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26اور زیادہ سے زیادہ36سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب32رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 132فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کولٹی انڈیکس یو ایم ٹی 122، اڈا پلاٹ 119،جوہر ٹائون 112شاہراہ ،قائد اعظم 87،عسکری ٹین 99اور لاہور امریکن سکول 115 ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595423

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں