لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان

142
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم سرد،جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

لاہور۔16جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سرد و خشک جبکہ شدید د ھنداور سموگ کے باعث دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے ،شہر یوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب اور محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں شدید موسم سرد،خشک اور دھند چھائی رہی جس سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،نارووال،سرگودھا، اوکاڑہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے ۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5جبکہ زیادہ سے زیادہ 9سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 87فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 192رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پو لو گرانڈ میں 244،یو ایس قونصلیٹ 322،سید مراتب علی روڈ211 ،سی ای آر پی آفس217 ،یو ایم ٹی 195،لاہور امریکن سکول 192،فدا حسین ہاس 256اورشاہراہ قائد اعظم پر 234ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔