لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

132

لاہور۔7جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح/رات کے اوقات میں پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں درمیانی سے شدید اورجنوبی میں ہلکی سے درمیانی دھند جبکہ بالائی علاقوں میں کہر ا پڑنے کی توقع ہے ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مشرقی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔تر جمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 07اور زیادہ سے زیادہ 17سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب55رہا۔

لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 185فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس یو ایس قونصلیٹ 194،پاکستان انجینئرنگ سروسز 194،فیز ایٹ ڈی ایچ اے 248،عسکری ٹین206،ایوی گرین 292،ذکی فارمز248،فدا حسین،غازی روڈ191،پولو گراونڈ 210اورفداحسین روڈ پر 193 ریکارڈ کیا گیا ۔