لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد وخشک رہنے کا امکان

164
weather is dry and cold
weather is dry and cold

لاہور۔8جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح ،رات کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ صبح کے اوقات میں بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں کہر ا پڑنے کی بھی توقع ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاجبکہ مشرقی اضلاع میں دھند چھائی رہی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6اور زیادہ سے زیادہ 18سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب49رہا ۔ لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 224فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس ہائیکنگ اینڈ مونٹینی 186،ذکی فارمز 380،غازی روڈ197،طفیل روڈ 192، پولو گرانڈ 200،پاکستان انجینئرنگ سروسز 191،فیز ایٹ ڈی ایچ اے 252اور یو ایس قونصلیٹ 219ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔